چنتامنی:11 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ریاست میں قحط سالی کی صورتحال بے حد بگڑی ہوئی ہے اس کو قابو میں لانے ریاستی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ریاست میں قحط سالی کی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے کسان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں صورتحال سے نمٹنے کی نگران کمیٹی مرکز کے پاس جائے مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کرنے ایک وفد جائے تو اس کے ساتھ جاکر وزیر اعظم سے گزارش کرنے کی میں کوشش کروں گا یہ بات سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہی ۔
آج شہر کے آزاد چوک میں جنتادل(ایس)کے اجلاس کاافتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدرامیا آہندہ کے نام پر ووٹ بٹورنے چلے ہیں ایڈی یورپا لنگایتوں کے نام پر ووٹ لینے چلے ہیں لیکن جے ڈی ایس سیکولر بن کر تمام طبقات کے ووٹروں کا دل جیت کر یقینی طور پر اقتدار حاصل کرے گی ۔دیوے گوڈا نے کہا کہ بی ایس ایڈی یورپا بی جے پی کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپریشن کنول اور ریاست میں 150اسمبلی حلقوں میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل(ایس)اپنے بل بوتے پر دوبارہ بر سر اقتدار میں آئے گی ریاست کی عوام سابقہ بی جے پی حکومت کی بدعنوانی اور رشوت خوری اور موجودہ کانگریس حکومت کی کارگردگی سے کافی بیزار ہوچکی ہے اب عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ تبدیلی اور ترقی صرف جنتادل(ایس)حکومت ہی دے سکتی ہے ۔دیوے گوڈا نے کہا کہ علاقائی پارٹیوں ہی سے ریاست کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے میری عمر 84سال ہے میں میری 55سالہ سیاسی زندگی میں جو معلومات حاصل ہوئی ہے وہ یہ کہ ریاست کیلئے علاقائی پارٹی کا اقتدار پر رہنا ضروری ہے کرناٹک کے حق میں مرکز میں ظاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے علاقائی پارٹی کی ضرورت ہے دوسری ریاستوں میں علاقائی پارٹیاں سر اٹھا رہی ہیں کرناٹک میں ایس پی جناشکتی ہو یا دیگر علاقائی پارٹی نہیں ہے یہاں صرف جے ڈی ایس علاقائی پارٹی ہے ہار جیت کے باوجود جے ڈی ایس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنان کو متحد ہوکر پارٹی کو مستحکم کرنے کی آواز دیتے ہوئے کہا کہ جنتادل(ایس)اقتدار پر لانے کیلئے ریاست گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں جے ڈی ایس کو ختم کرنے کا خواب میرے جیتے جی پورا نہیں ہوگا وفادار کارکنوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا ۔بعد چنتامنی حلقہ کے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنتا منی حلقے کے عوام مجھ پر کافی بھروسہ رکھیں ہوئے ہیں چنتامنی کے عوام کے جو بھی ممکن مسائل ہیں ان کو پہلی فرصت میں حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی جنتادل (ایس) کے کارکنوں کو چاییے کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوجائے اور پارٹی کو پورے طور پر مضبوط بنانے کی کوشش کرے۔ گمراہ کن باتوں پر پارٹی کارکنوں کو کان نہ دھریں ۔اس موقع پر ایم ایل سی چوڈاریڈی چکبالاپور حلقہ کے سابق رُکن اسمبلی بچے گوڈا جے ڈی ایس ضلعی صدر کے۔وی۔ناگراج رمیش بابو شیلا نائک آمر نات کونسلر پرکاش جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال سلگٹہ کے رُکن اسمبلی ایم راجنا شیخ صادق رضوی منجوناتھ چاری کونسلر منجوناتھ شری رامپا بلدیہ صدر سجاتا شیونا سمیت کئی جنتادل(ایس)کارکن شریک رہے۔